اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو اولین ترجیحات میں رکھا ،پاک چین اقتصادی راہداری اربوں ڈالر کا ایک میگا منصوبہ ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندی تک پہنچ جائیں گے۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک کے تمام صوبے مساوی طور پر مستفید ہوں گے جبکہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سابق فاٹا کو خصوصی فائدہ ہوگا۔ اس کلیدی منصوبے کی تکمیل سے پاکستانی معیشت کی تقدیر بدل جائے گی۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت اہم منصوبوں میں گوادر پورٹ کی اپ گریڈیشن ،گوادر پورٹ ایکسپریس وے کی تعمیر،گوادر انٹرنیشل ائیر پورٹ اور کراچی سکھر موٹروے کی تعمیر شامل ہے جس کی تکمیل سے ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف کے حصول میں مدد حاصل ہو گی اور پاکستان بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن کر ابھرے گا۔
Related Posts

غنی پبلڪ ايليمينٹری اسکول کولاب جيل ميں ثقافتی دن
- Rizwan Malik
- دسمبر 18, 2017
- 0
 خيرپور : غنی پبلڪ ايليمينٹری اسکول کولاب جيل ميں ثقافتي دن منايا گيا ، اس موقعه پر نامور اديب و شاعر وشال امير، شکيل […]

سوناکشی سنہا مسلم نوجوان پر دل ہار بیٹھیں
- Rizwan Malik
- جون 23, 2024
- 0
معروف ماڈل و ادا کارہ مسلم نوجوان ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں شترو گن سہنا کی اکلوتی بیٹی کے اسلام قبول […]
سی پیک کے تحت توانائی کے9 منصوبے مکمل
- Rizwan Malik
- مارچ 8, 2021
- 0
اسلام آباد: سی پیک اتھارٹی کی جاری کردہ ایک ویڈیو کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت9 توانائی کے منصوبے مکمل ہوچکے […]
