انڈین آرمی نے مقبوضہ جموں و کمشیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے۔بھارت دنیا کا سب سے بڑا قبضہ گروپ ہےظہیراحمداعوان

راولپنڈی
سٹیزن ایکشن کیمٹی کے زیراہتمام جموں کشمیرمیں بھارتی افواج کی نہتے کشمیریوں پربربریت ظلم و زیادتیوں کے خلاف گلاس فیکٹری چوک میں یکجہتی کشمیر واک کی گئی۔ظہیر احمد اعوان چیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا آج عالمی دنیا اور اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظمیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے لاکھوں کی تعداد میں انڈین آرمی نہتے معصوم کشمیریوں پر ظلم وستم تشدد قتل بربریت کا بازار گرم کر رکھاہے۔ انڈین آرمی نے دنیا کی سب بڑی جیل مقبوضہ جموں و کشمیر کو بنا رکھا ہے۔کشمیریوں پر ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر رکھی ہے حق خودارادیت کی آواز کو ریاستی دہشت گردی سے روکا جا رہا ہے۔ لیکن کشمیریوں کی جہدمسلسل اور آزادی کی تحریک کو بھارت نہ تو طاقت سے روک سکتا اور نہ ہی پاکستان کے ساتھ محبت کو نکال سکتا ہے۔ نہتے کشمیریوں نے گزشتہ72سالوں سے تحریک آزادی کو اپنے خون سے زندہ رکھا ہوا ہے۔ حکومت پاکستان کو کشمیریوں کے ساتھ پوری قوت اور واضح طور پر کھل کر اظہار یکجہتی کرنی چاہئے اور حکومتی سطح پر عالمی برادری واقوام متحدہ کو کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر آواز اٹھانی چاہئے۔