کمپلیکس نہ صرف ملکی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جنگی طیارے بنا رہا ہے بلکہ دنیا بھر سے خریدار بھی اپنی طرف متوجہ کر لیے ہیں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سینیٹ کی قامہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا ہے کہ جو نہ صرف ملکی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جنگی طیارے بنا رہا ہے بلکہ دنیا بھر سے خریدار بھی اپنی طرف متوجہ کر لیے ہیں ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اپنی 97فیصد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کر کے کثیر زرمبادلہ کی بچت بھی کر رہا ہے، سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے زیرِ اہتمام کامرہ ایویشن انڈسٹریز لیمیٹڈ کا قیام اس ادارے کی اہم کاوش اور ترقی کی راہ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔



