دیپالپور , دوران ڈکیتی مزاحمت پر 1 شخص جاں بحق, ڈاکو فرار

چوہدری امتیاز

دیپالپور میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سےاللہ دتہ نامی شخص جاں بحق۔
جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ڈکیتی کی خونی واردات پر علا قے میں خوف و ہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق۔ دیپالپور کے محلہ سخی سیدن کالونی میں غریب محنت کش اللہ دتہ اپنی بکریوں کے باڑا میں سویا ہوا تھا کہ تین مسلح نامعلوم ڈاکو آگئے اور لاکھوں روپے مالیت کی درجنوں بکریوں کو اسلحہ کے زور پر لے جانے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے محنت کش اللہ دتہ موقع پر جابحق ہو گیا جبکہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپالپور منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی دیپالپور مرزا عبدالقدوس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے اسپیشل پولیس سکوارڈ تشکیل دے دیا ہے جو ملزمان کو گرفتار کرے گا۔