اسلام آباد:چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے چینی حکومت کی جانب سے تیار کردہ سینوفرم کووڈ-19 ویکسین کی 5لاکھ خوراکوں کی تیسری کھیپ کی فراہمی پر خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ سینوفارم کووڈ۔19 ویکسین کی کھیپ پی اے ایف کے طیارے میں بیجنگ ایئر پورٹ سے روانہ کی گئی اورنورخان ایئر بیس میں منعقدہ ایک تقریب میں پاکستانی حکام کے حوالے کی گئی۔ معین الحق نے چینی فوج کی جانب سے پاک فوج کو فراہم کی گئی ویکسین کی کھیپ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔



