طلاق کے بعد سائرہ یوسف اور بہروز سبزواری پھر ایک ساتھ ، مداح بھی خوش


اسلام آباد:اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے فلم سائروز کی دوبارہ عکس بندی شروع کر دی ہے۔ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری علیحدگی سے قبل ایک پراجیکٹ پر ساتھ کام کر رہے تھے جس کی عکس بندی لاک ڈائون کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی اور اسی لاک ڈائون کے دوران سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے اپنی راہیں جدا کر لیں اور شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول کے ساتھ شادی کر لی۔ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کے دوبارہ ایک ساتھ کام کرنے پر ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ شہروز سبز واری ان دنوں ڈرامہ سیریل نند میں اعجاز اسلم کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں ۔