پیرس:فرانس میں ایک مسلح شخص نے چاقو گھونپ کر ایک خاتون پولیس اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ دوسری جانب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور رامبویہ پولیس سینٹر میں داخل ہوا اور ایک خاتون اہلکار پر چاقو کے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ بعد ازاں خاتون پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس اہلکاروں نے چاقو سے مسلح حملہ آور کو گولی مار کرہلاک کردیا۔ ملزم کی شناخت ایک تیونسی باشندے کے طورپر کی گئی ہے جس کی عمر 36 سال تھی تاہم اس کی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی۔ پولیس نے اس واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے۔دریں اثنا فرانسیسی صدرنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ متاثر نہیں ہوگی۔


