اسلام آباد:سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان نے نوکری سے برطرفی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ20 سال سے زائد عرصہ تک جوڈیشری میں خدمات سرانجام دیں،واقعہ کے دوران ذاتی دفاع میں کسی کو نقصان نہ پہنچاتے ہوئے صرف اپنادفاع کیا،تعصبانہ رویہ کے تحت واقعہ کی انکوائری کی گئی، میرا موقف تک نہ سنا گیا، انکوائری کمیٹی کی سفارش پر7دسمبر2020ء کو نوکری سے برطرف کردیا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دے اورمجھے دوبارہ اسی عہدہ پر بحال کیاجائے۔یاد رہے کہ سابق جوڈیشل افسر جہانگیر اعوان اور پی ٹی آئی کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر کے مابین اسلام آباد کے ریڈ زون میں جھگڑا ہوا تھا،گزشتہ سال ستمبر میں واقعے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر اعوان کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔
Related Posts

کیپٹن صفدر راولپنڈی سے گرفتار،نیب کا گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
- Rizwan Malik
- July 8, 2018
- 0
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نوازشریف کے داماد اور سابق ممبر قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر قومی احتساب بیورو کو […]

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 8 سال بعد مکمل، فیصلہ محفوظ
- Rizwan Malik
- June 21, 2022
- 0
یقینی بنائیں گے کہ سب کے ساتھ انصاف ہو، چیف الیکشن کمشنر اسلا م آباد:الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فنڈنگ کیس کی […]

سری لنکا کے خلاف وائیٹ بال سیریز کے لیے قومی خواتین اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا
- Rizwan Malik
- May 19, 2022
- 0
ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 24، 26 اور 28 مئی کو جبکہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، تین اور پانچ جون کو کھیلے جائیں گے […]
