اسلام آباد:پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی (پی سی سی سی) کے صدر ڈاکٹر محمد علی تالپور نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان کی کاٹن کی صنعت کو فروغ ملے گا، کاشتکاروں کو رواں سال پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے کپاس کا بہترین بیج فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو بیج معروف سیڈ کمپنیوں کی مدد سے دیا جائے گایی اور پی سی سی سی ملک میں بڑے پیمانے پر معیاری بیجوں کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ ڈاکٹر محمد علی تالپور نے ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر تصور حسین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں پی سی سی سی کے تحت کام کرنے والے تمام تحقیقی اداروں سے رابطے میں رہیں اور معیاری بیجوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سی پیک کے تحت چینی بیج کی ٹیکنالوجی کے حصول میں بھی کردار ادا کررہی ہے۔
Related Posts

بھارت میں کورونا کی بدترین صورت حال کے باوجود مودی سرکاری کی کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کم نہ ہوسکی
- Rizwan Malik
- اپریل 28, 2021
- 0
کشمیر یوں کے حق خود ارادیت کے لئے پوری قوم ایک نکتہ پر متفق ہے جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر […]
پسرور سے لاش برآمد
- Rizwan Malik
- دسمبر 21, 2017
- 0
پسرور نیوز..تھانہ صدر پسرور کے علاقہ بھگت سے 40سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے نعش جلی ہوی ہے جس کی شناجت مشکل ہے پولیس […]

کئی روز سے لاپتہ آسٹریا کی بیوٹی انفلوئنسرکی لاش سلووینیا کے جنگل سے برآمد
- Rizwan Malik
- دسمبر 7, 2025
- 0
لاش سوٹ کیس میں بند تھی،31 سالہ آسٹریائی بیوٹی انفلوئنسر اسٹیفنی پیپر ہالیڈے پارٹی کے بعد سے لاپتہ تھیں سابق بوائے فرینڈ ہی قاتل نکلا،ملزم […]
