اسلام آباد:صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں سی پیک کے تحت دریائے کنہار کے پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے سکھی کناری میں دریا کے آگے بند باندھنے کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے ۔اس مرحلے کی تکمیل کے بعد یہ منصوبہ ڈیم کی تعمیر کے نئے حصے میں داخل ہو چکا ہے۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق دریائے کنہار کی مرکزی آبی گزر گاہ کی کامیاب کٹائی کے ذریعے پانی کا بہائو اسپل وے کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ جس کا مقصد سی پیک کے تحت بجلی گھر کے ڈیم کی تعمیر کے لئے مجوزہ جگہ کو پانی سے آزاد کرنا ہے۔سکھی کناری پن بجلی منصوبے کی تعمیر تقریبا 1.96 بلین امریکی ڈالرز کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ جنوری 2017 میں شروع ہوئی تھی ، جو متوقع طور پر دسمبر 2022 میں مکمل ہو گی، منصوبے کے ڈائریکٹر برائے معیار،صحت، تحفظ و ماحولیاتی انتظام کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے بعد سالانہ تقریبا 3.21 بلین کلو واٹ فی گھنٹہ ماحول دوست بجلی حاصل ہوگی۔
Related Posts
پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تیز رفتار تعمیریقینی بنانے کی ہدایت
- Rizwan Malik
- April 7, 2021
- 0
اسلام آباد:پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تیز رفتار تعمیر کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔سی پیک سے متعلق […]
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل نہ کرانے کی ذمہ داری وزیرتعلیم شفقت محمود پر ڈالتے ہوئے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا
- Rizwan Malik
- June 16, 2020
- 0
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد:آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کورونا وبا کے دوران نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرانے میں ناکامی […]

آزادکشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام رہا
- Rizwan Malik
- August 3, 2026
- 0
ن لیگ13 اور پیپلزپارٹی 5 حلقوں پر کامیاب،میرپور ڈویژن کی 13 میں سے 9 نشستیں بھی ن لیگ کے پاس ہیں مہاجرین کی 12 میں […]
