اسلام آباد:پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف ائیرسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 31 مئی سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد شروع ہوگی،پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان کے مطابق چیمپئن شپ کی تیاریاں شروع ہیں جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ میں مرد ایونٹ کے لئے 30 ہزار ڈالر اور خواتین ایونٹ کے لئے 12 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔ ایونٹ 4 جون تک جاری رہے گا۔ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلے 2 جون کو ، سیمی فائنل مقابلے 3 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل مقابلے 4 جون کو کھیلے جائیں گے اور فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
Related Posts
27 ماہ بعد پاکستان ٹی 20 کی عالمی ریکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ،آسٹریلیا نے ٹی20 کے بعد ٹیسٹ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر لی
- Rizwan Malik
- May 1, 2020
- 0
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سالانہ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان ٹی20 اور بھارت ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی پوزیشن سے محروم […]
ماہرہ خان نے میرا ، مہوش حیات کو بہترین ڈانسرجبکہ اقراعزیز، سجل علی کو بہترین اداکارہ قرار دے دیا
- Rizwan Malik
- March 11, 2021
- 0
اسلام آباد: اداکارہ ماہرہ خان نے میرا کو بہترین ڈانسر اور اقراعزیز، سجل علی کو بہترین اداکارہ قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے […]

آئنسٹائن اس دن ضرور گھبرایا ہو گا جب آپ نے جرمنی کو جاپان سے ملا دیا تھا ،ریحام خان کا عمران پر وار
- Rizwan Malik
- November 19, 2019
- 0
وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ معروف صحافی پاکستانی نژاد برطانوی شہری ریحام خان نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول […]
