اسلام آباد:چائنا سوسائٹی آف نیچرل ریسورسز (سی ایس این آر) کے ایگزیکٹو سیکریٹری شین لئی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو سی پیک کے تحت کم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالیسے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا عہد کیا ہے جیسا کہ گزشتہ موسمیاتی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے 2030 تک 60 فیصد ماحول دوست توانائی کی پیداوار کا عہد کیا ہے۔ شین لئی نے مزید کہا کہ پاکستان صاف توانائی کے وسائل سے مالا مال ہے لیکن ترقی کا رجحان کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صاف توانائی کی بھرپور ترقی عالمی آب و ہوا کی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے میں ایک بہت بڑا حصہ ڈالے گی اور ماحولیات کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان کو بہت سارے فوائد حاصل ہوں گے۔


