28 مئی کا دن امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کیلۓ باعثِ فخر ہے ،عامر صدیقی


راولپنڈی :28 مئی یوم تکبیر عزم و استقلال اور قربانیوں کی لازوال داستاں ہے آج کا دن امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کیلۓ باعثِ فخر ہے اس دن اللہ رب لکریم نے اسلامی جمہوریہ ْپاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت اور امتِ مسلمہ کی پہلی ایٹمی قوت بنا یا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے یوم تکبیر کے حوالے سے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے جارحانہ عزائم رکھنے والے دشمن سے تحفظ کی سوچ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اپنا آرا م و سکون چھو ڑتے ہوے مشکل فیصلے کیے ٔ پاکستان نے جوہری ہتھیا روں کی ٹیکنالوجی میں پہلاقدم وزیر اعظم ذوا لفقا رعلی بھٹو کی زیرِ قیا دت ١٩٧٢ میں رکھا بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر ہندستان اگر بم بناتا ہے تو ہم ہزاروں سال تک گھاس اور پتے کھاکر اور فاقے کر کے بھی ہم ایٹم بم بنا ئیںگے آئیے ہم سب اجتماعی و انفرادی طور پر اس مبارک اور یادگار دن کے حوالے سے مل کر عہد کریں کہ ہم اس ارض پاک کی بقاء ، سا لمیت، سرحدوں کی حفاظت ، ترقی و خوشحالی ، معاشرے سے ظلم و ناانصافی، بد عنوانی، کرپشن ، اقربا پروری ، برائی لوٹ کھسوٹ کے خاتمے ، مظلوم کی داد رسی ، انصاف کی فراہمی غریب و کمزور کو اس کا حق دیں گے۔