اسلام آباد:چین کے صدر شی جن پنگ نے عالمی یوم ماحولیات 2021 کی کامیاب میزبانی کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ماحولیات کے شعبہ کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ہفتہ کو عالمی یوم ماحولیات کی تقریب میں پاکستان میں چین کے سفیر نے صدر شی جن پنگ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ وزیراعظم عمران خان، وزرا، ارکان پارلیمنٹ، غیر ملکی سفارتکار، ماہرین ماحولیات اور دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چینی صدر نے عالمی یوم ماحولیات کے پاکستان کی میزبانی میں کامیاب انعقاد اور اقوام متحدہ کی دہائی برائے بحالی ایکو سسٹم 2021 تا 2030 کے آغاز کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تہذیبوں کی خوشحالی کے لئے قدرتی ماحول کے ساتھ پائیدار تعلق استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے عالمی برادری کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے چین کی جانب سے ماحولیات کے تحفظ و فروغ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں صاف و سرسبز تحریک کی تعریف کی ماحولیات کے شعبہ کی ترقی کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ چینی صدر نے کہا کہ انسانیت اور قدرتی ماحول کے لئے اقوام متحدہ کے فریم ورک کے تحت کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
Related Posts

سینٹر رحمان ملک کی کوئٹہ دھماکوں کی مذمت، قمر الزمان قائرہ سے تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے
- Rizwan Malik
- جون 8, 2019
- 0
اسلام آباد:سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین سینٹر رحمان ملک نے زیارت کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ایک […]

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز,ہفتے کے روز سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا. انضمام الحق
- Rizwan Malik
- ستمبر 22, 2017
- 0
لاہور . قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے سکواڈ کا […]

بڑی عدالت کا بڑا فیصلہ ،پی ٹی آئی بحثیت سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں واپس، مخصوص نشستیں بھی ملیں گی
- Rizwan Malik
- جولائی 13, 2024
- 0
تحریک انصاف نے فیصلے کو آئین اور قانون کی فتح قراردیا ،فیصلہ مبہم اور آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف ہے ،حکومتی حلقے چیف جسٹس […]
