گلگت کا سفر کرنے والے سیاحو ں کے لئے ویکسینشین سرٹیفکیٹ لازمی قرار


اسلام آباد(نیوزرپورٹر) گلگت کا سفر کرنے والے سیاحو ں کے لئے ویکسینشین سرٹیفکیٹ لازمی قراردیا گیا ہے بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے کسی بھی سیاح کے گلگت بلتستان میں داخلے پر پابندی ہوگی۔یہ پابندی کورونا کا پھیلائو روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گلگت شہر میں داخلے کیلئے مقامی وغیرمقامی سیاحوں کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا، کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی سیاح کو گلگت شہر میں نہیں جانے دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ تاحال این سی اوسی اجلاس میں سیاحتی علاقوں کے لیے پالسیی وضع نہیں کی گئی ہے۔ گزشتہ روز این سی او سی اجلاس کو بتایا گیا کہ سیاحتی علاقوں کے حوالے سے پالیسی بعد میں وضع کی جائے گی تاہم گلگت کی انتظامیہ نے اپنے طور پر کورونا کے پھیلائو سے بچنے کے لئے گلگت آنے والے سیاحوں کے لئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔