
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وفاقی حکومت نے عید الاضحی پر 3 سرکاری چھٹیاں دینے کی تجویز دی ہے۔دوسری جانب ملازمین نے سات چھٹیوں کاپلان بنا لیا ہے کئی لوگوں نے پیر سے ہی چھٹیوں پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے ۔ سرکاری ملازمین نے آپس میں مل کر نو چھٹیاں پوری کرنے کیلئے اپنے آبائی علاقوں کی پروان بھر لی ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے تین سرکاری چھٹیاں دینے کی تجویز سامنے آگئی ہے، 20، 21 اور 22 جولائی کوسرکاری تعطیلات ہوں گی۔ذرائع کیمطابق وزارت داخلہ نے وزیراعظم کو تین چھٹیاں دینے کی سمری بھیجی، ممکنہ طور پر چھٹیاں منگل ، بدھ، جمعرات کو ہوں گی، جمعہ والے دن ملازمین کو ڈیوٹی پر آنا ہو گا۔



