اسلام آباد سینئیر رہنما تحریک انصاف عامر مغل نے یوسی 45 جھنگی سیداں میں پانی کی اسکیم کی منظوری دینے پر اسد عمر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عامر مغل نے کہا ہے کہ تاریخ اسد عمر کو محسن اسلام آباد کے طور پر یاد رکھے گی۔ کیونکہ اتنے تاریخی کام پچھلے چالیس سال میں نہیں ہوئے جتنے پچھلے تین سالوں میں ہو رہے ہیں۔ جن میں 50 کروڑ کی لاگت سے گلیوں کی اسکیمیں ہیں۔ 90 کروڑ کی لاگت سے جی _14 اور جی_15 میں گرلز اور بوائز ڈگری کالج بن رہے ہیں۔ کروڑوں روپوں کی لاگت سے دو ڈسپینسریاں بن رہی ہیں اور اس کے علاوہ علاقے کی عوام کے سب سے بڑے مطالبے پر کروڑوں روپے کی لاگت سے پوری یوسی کیلئے واٹر سپلائ اسکیم کیلئے سروے شروع ہو چکا ہے۔ سروے کے بعد اس کا ٹینڈر جاری کر کے فوری طور پر واٹر سپلائ کی لائنوں کی تنصیب اور واٹر ٹینکس کی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔ تاکہ گھر گھر عوام کو پانی مہیا کیا جا سکے۔ جھنگی سیداں میں واٹر سپلائ اسکیم کو منظوری کے بعد اس کا سروے شروع کروانے پر عامر مغل نے اہلیان جھنگی کی طرگ سے اسد عمر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انھیں اسلام آباد کی عوام کی طرف سے محسن اسلام آباد کا لقب دیا گیا ہے۔
Related Posts

عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں کرپشن پر گرفتار کر لیا گیا
- Rizwan Malik
- May 9, 2023
- 0
عمران کی گرفتاری پر د ن کو پی ڈی ایم کے کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالےشام کو پی […]

چین کے قومی دن پر اسلام آباد دوستی کے رنگ سے روشن ہو گیا
- Rizwan Malik
- October 16, 2022
- 0
اسلام آباد (شِنہوا) اسلام آباد میں قومی یاد گار کو چین کے قومی دن کی مناسبت سے چین کے قومی پرچم سے روشن کیا گیا […]

سینگ کاٹنے کی کوشش میں دو سینگوں والے بابا ذوالقرنین150 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
- Rizwan Malik
- March 22, 2023
- 0
سو سال عمر ہوتے ہی علی عنتر کے سر پر سینگ نکل آئے تھے 150 سال کی عمر میںگھر والوں نے آگ سے انہیں ختم […]
