
تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں زوروشور سے جاری، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لاہور کی قیادت کو کل اسلام آباد بلوا لیا۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں کپتان نے کل اسلام آباد میں ورکرز کنونشن بلوا لیا، لاہور سمیت پنجاب بھر سے کارکنوں کی بھرپور شرکت کی ہدایات کی گئی ہے۔ کپتان کل اسلام آباد میں کارکنوں کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے،حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے بارے میں کارکنوں کو ٹاسک دئیے جائیں گے



