پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی)نے میرٹ پر بھرتی اپنے ہی تین اعلٰی افسران کو نکال دیا

ممبر فنانس منیجر ایڈمن سے استعفیٰ جبکہ ممبر ایگزیمنیشن سے کو برخاست کر دیا گیا تمام معمول کی کارروائی ہے نائب صدر علی رضا

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی)نے میرٹ پر بھرتی کئے اپنے ہی افسران کو نکالنا شروع کر دیا ذرائع کے مطابق ممبر ایگزمینیشن ممبر فنانس اور منیجر ایڈمن کو فارغ کر دیاگیا ہے اور ان کی جگہ پر نئی تقرریوں کا اشتہار بھی دیدیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق من پسند کمپنی کو نوازنے اور امتحانات میں مداخلت پر ممبر ایگزیم بات نہ ماننے پر نوکری سے برخاست کیا گیا ہے جبکہ ممبر فنانس پر بداعتمادی ظاہر کرتے ہوئے استعفیٰ لیا گیا ہے جبکہ منیجر ایڈمن کو ناہلی کی بنیاد پراستعفیٰ لیا گیا ہے ان افسران کو پی ایم سی نے خود میرٹ پر بھرتی کیا تھا اور لاکھوں روپے تنخواہ بھی رکھی گئی تھی او رچند ماہ بعد ہی ملازمت سے فارغ کر دیاگیا ہے ۔ فارغ ہونے والوںمیں عبدالماجد علوی ممبر فنانس سے استعفیٰ لیا گیا ہے ۔ممبر ایگزیمنیشن قاضی طاہر الدین سے کو ناقص کارکردگی پر نکالا گیا ہے جبکہ منیجر ایڈمن حمزہ سے استعفیٰ لیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے ان موقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوںنے معذرت کرلی ۔ دوسری جانب نائب صدر پی ایم سی ایڈووکیٹ علی رضا کا کہنا تھا کہ ممبر فنانس نے ذاتی مجبوری کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے ممبر ایگزیم کا کنٹریکٹ اسی ماہ ختم کیا گیا ہے اور کونسل ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھی اس کے علاوہ مینجر ایڈمن کا پروبیشن پیریڈ پورا ہوگیا تھا اور ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے ۔یہ سب کچھ معمول کی ہیومن ریسوس کی کارروائی ہے اس میں کوئی کرپشن کا ایشو نہیں ہے ۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر کرپشن کا مسئلہ ہوتا تو ان لوگوں سے استعفیٰ یا برخاستگی کی بجائے ان کو جیل بھیجتے اور ان کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کرتے ۔