مرکزی جلوس میلا دکمیٹی راولپنڈی کینٹ کے زیر اہتمام کینٹ کے قدیمی جلوس کا روٹ فائنل


راولپنڈی : مرکزی جلوس میلا دکمیٹی راولپنڈی کینٹ کے زیر اہتمام کینٹ کا قدیمی جلوس کی افتتاحی تقریب میلا دچوک چونگی نمبر22 پرصبح 9 بجے زیر صدارت پیر سید دیوان آل حبیب علیخان سجادہ نشین آستانہ عالیہ اجمیر شریف (انڈیا) منعقد ہو گی،زیرسرپرستی پیر مجتبی گل بادشاہ ،جلوس کا آغاز میلا دچوک چونگی نمبر22 سے چوہدری اقبال روڈ ٹینچ بھاٹہ، قصائی چوک، آخری سٹاپ ٹینچ بھاٹہ، ڈھوک سیداں روڈ، کمال آباد ، کلمہ چوک، بابا گوہر علیشاہ، بابا لال شاہ بخاری، میلاد چوک چونگی نمبر22سے عید گاہ آدڑہ خان محمد روڈ، خٹک چوک، آر سی بی روڈ، مال روڈ، محفوظ روڈ، حیدر روڈ، پولیس اسٹیشن روڈ، کوئلہ سنٹر، نشتر سٹریٹ، آدمجی روڈ، احاطہ مٹھو خان ، مولوی محمد حسین سڑیٹ، کباڑی بازار اختتامی دعا ہو گی کینٹ کی مرکزی میلا د کمیٹی کے زیر نگرانی راجہ آصف علیخان ،سیدقاسم حسنین شاہ، علامہ رضاء المصطفے نورانی، راجہ اشفاق ، محمد عامر صدیقی،، یاسر بشیر انعقاد ہو گا جلوس میں مقامی میلاد کمیٹیوں کے دو ممبر مرکزی جلوس میں ناظم جلوس کے طور پر فرائض انجام دیں گے اور تمام جلوس میلاد چوک چونگی نمبر پر جلد از جلد پہنچیں تاکہ بروقت جلوس کا آغاز ممکن ہو، انتظامی لحاظ سے جلوس کے تمام روٹ پر کینٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی اور چکلالہ انتظامیہ نالوں کی صفائی سے ڈرینج سسٹم بحال کریں جہا ں جہاں فٹ پاتھ اور میں ہولز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں فوری طور پر مرمت کیا جائے سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ پر پیچ ورک کیا جائے فٹ پاتھ اور نالوں کی صفائی کے بعد چونا کشی اور کلئی کی جائے جلوس کے روٹ پر تمام سٹریٹ لائٹس درست کی جائیںاورجلوس کے راستے میں عام ٹریفک سمیت کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہونے دی جائے11 ، 12 ،13 ربیع الاول کو بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ ہونے دے جائے مرکزی جلوس راولپنڈی کینٹ کی انتظامیہ اور عہدیداران نے جلوس کے موقع پرماضی میں کئے گئے انتظامات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے اور امید کی ہے کہ اس بار انتظامیہ کی روش تبدیل ہونی چاہئے انتظامیہ اور ادارے جلوس عید میلا دالنبی ۖ کے موقع پر مرکزی جلوس میلا دکمیٹی راولپنڈی کینٹ سے رابطہ نہیں رکھتی ایکسیویٹر لگا کر نالو ںکی صفائی اور بحالی یقینی بنائی جائے ۔