معروف سنگر اور نیوز کاسٹر رضوانہ خان کی جانب خطرے میں


وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے جان و مال کے تحفظ کا مطالبہ

اسلام آباد:معروف سنگر اور نیوز کاسٹر رضوانہ خان نے وفاقی وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ میری پڑوسن فرح جاوید اور ان کے خاوند جاوید رانا نے میری زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔دونوں میاں بیوی آئے روز مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں،آبپارہ اور ویمن پولیس سٹیشن کی ایس ایچ او بھی ملزمان کے ساتھ مل گئے ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ فرح جاوید کا موقف ہے کہ اس کے بڑے تعلقات ہیں اور کوئی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔ انہوںنے وزیرداخلہ ، آئی جی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیںاور ان کے معصوم بچوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ آبپارہ اور ویمن پولیس سٹیشن کی پولیس ملزمان کے ساتھ مل چکی ہے اور مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔