نمایاں کارکردگی کے حامل غیرملکیوں کو سعودی شہریت دینے کے لیے شاہی فرمان جاری

اسلام آباد:نمایاں کارکردگی کے حامل غیرملکیوں کو سعودی شہریت دینے کے لیے شاہی فرمان جاری کر دیا گیا ہے۔ سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق شاہی فرمان میں شاندار صلاحیتوں اور نایاب شعبوں سے وابستہ غیرملکیوں کو سعودی شہریت دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق شریعت، طب، سائنس، ثقافت، کھیل اور ٹیکنالوجی میں نمایاں کارکردگی کے حامل غیر ملکی سعودی شہریت کے اہل ہوں گے۔ عرب میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ سعودی شہریت وژن 2030 کی پالیسی سازی کے عین مطابق پیش کی جارہی ہے۔