پاکستان کو سرسبز و صاف بنانے کے حوالے سے چین کا 7 ہزار پودوں کا تحفہ

پاکستان اور چین کا ماحول کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم


اسلام آباد: پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونغ رونغ نے کہا ہے کہ چائنہ وزیر اعظم عمران خآن کی حکومت کے کلین گرین پاکستان پروگرام سمیت مختلف موجودہ ماحول دوست منصوبوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ چائنہ پاکستان کو درپیش موسمی خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی ہرسطح پراپنا کردار ادا کرے گا تاکہ لوگوں کی زندگیوں اور ان کے ذریعہ معاش کو ان خطرات سے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع چائنہ کے سفارتخانے میں پاکستان کو سات ہزار پودے تحفہ کے طور پردینے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اس تقریب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے اپنے خطاب میں چین کے سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پودے پاکستان کو سرسبز بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہونگے جو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ملک کے مختلف ہائی ویز کے اطراف میں لگائے جائیں گے۔ معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا پاک چین دوستی کے تحت ملک میں جاری مختلف منصوبوں کو ماحول دوست بنانایا جارہا ہے۔ انہوں چائنہ کے سفیر کی جانب سے وزیر اعظم عمران خآن کے کلین گرین پاکستان وژن کے تحت شروع کیے گئے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کو کامیاب کرنے کے لیے ہم ممکن مدد فراہم کرنے پر بھی انتہائی دلی طور پربھی شکریہ ادا کیا۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پاکستان چائنہ کے سرسبز منصوبوںپائیدار زراعت، آبپاشی، پانی کے تحفظ اور صاف توانائی کے منصوبوں کی ماحول دست طریقوں سے لاگوکرنے کے تجربوں سے سیکھنے کا خواہ ہے اور اس حوالے سے چائنیز حکومت سے ہر سطح پر رابطے ہیں۔