اسلام آباد: پنجاب اولمپکس گیمز میں شرکت کے لئے راولپنڈی ڈویژن کی اتھلیٹکس ٹیم کے انتخاب کے لئے ایک روزہ ٹرائل آج بدھ 12 جنوری کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے بیرونی ٹریک پر منعقد ہوں گے ۔ ٹرائلز میں راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، مری ، تلہ گنگ اور مضافاتی علاقوں کے اتھلیٹس حصہ لے سکتے ہیں۔ ٹرائلز میں سو ، دوسو ، چارسو ، آٹھ سو ، پندرہ سو ، پانچ ہزار میٹرز ، سو میٹرز ریلے ریسز جبکہ شاٹ پٹ ، جیولین تھرو ، لانگ جمپ اور ہائی جمپ کے ایونٹس شامل ہیں ۔ ٹرائلز میں لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے سکتی ہیں ۔ انٹرنیشنل اتھلیٹ اور راولپنڈی ڈویژن اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر سید حبیب شاہ اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر وحید بابر ٹرائلز کی نگرانی کریں گے ۔جبکہ محمد اعجاز ٹیکنیکل معاون ہوں گے ,گیمز 24 سے 26 جنوری کو لاہور میں منعقد ہوں گی جسمیں اتھلیٹکس کے علاوہ دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی ہوں گے۔
Related Posts

سپریم کورٹ نے ملک میں صدارتی نظام لانے کی تمام درخواستیں خارج کر دیں
- Rizwan Malik
- ستمبر 27, 2021
- 0
جب بھی اور جس بھی طریقے سے صدارتی نظام آیا ملک کا نقصان ہوا، سپریم کورٹ اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ملک میں صدارتی نظام […]

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی نے 1003 پلاٹس سیکٹر G.14/2,3کے الاٹیوں کے حوالے کر دیئے
- Rizwan Malik
- فروری 15, 2021
- 0
اسلام آباد(وقائع نگار)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی نے سیکٹر جی 14 ٹو اور تھری کے الاٹیوں کو مختلف کیٹیگریز کے 1003 پلاٹس حوالے کر دیئے۔ […]

پی آئی اے عارف حبیب گروپ کی ہو گئی
- Rizwan Malik
- دسمبر 23, 2025
- 0
عارف حبیب گروپ نے خسارے میں چلنے والی پی آئی اے 135 ارب روپے میں خریدا ان کے قریب ترین لکی کنسورشیم رہی جس نے […]
