مسلم لیگ ق نے متحدہ مسلم لیگ کیلئے کوشش تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا

 

لاہور…نورالعارفین

مسلم لیگ ق نے متحدہ مسلم لیگ کی کوشش تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا، چودھری شجاعت حسین ہم خیال جماعتوں سے رابطے کرے گے، جبکہ ق لیگ چھوڑ کر جانے والوں کو واپسی کے بھی روشن امکانات ہیں۔
مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ، سید غوث علی شاہ، میر ظفر اللہ جمالی سمیت دیگر ہم خیالوں سے رابطے کئے جائے گے جس میں متحدہ مسلم لیگ کو فعال کرنے کے حوالے سے کوشش کی جائے گے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ق کی جانب سے جماعت کے رہنماوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ق لیگ کو چھوڑ کر جانے والوں سے رابطے کرتے ہوئے انہیں واپس آنے پر آمادہ کرے گی۔
ذرائع کا دعوی ہے کہ حکومت کی جانب سے ختم نبوت اور میاں محمد نواز شریف کو جماعت کا دوبارہ صدر بنانے کے حوالے سے کئی جانے والی قانون سازی پر متعدد اراکین اسمبلی نالاں ہیں جو دیگر جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔