نجی تعلیمی اداروں میں منعقدہ کھیل سرگرمیاں نسل نو کی ذہنی و جسمانی ترقی کے لیے معاون ثابت ہوتی ہیں،جعفر خان کاکڑ
طلبہ وطالبات نے میوزیکل چیئر،پی ٹی شو،کراٹے،سپل، فوڈ،فروگ،بٹرفلائی،کیٹ،سپون،کروکوڈول ریس،باسکٹ بال کے مقابلوں میں حصہ لیا

اسلام آباد:انٹرنیشنل اسلامک سکول آف ایکسی لینس میں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی بلوچستان گرینڈ الائنس کے چیئرمین جعفر خان کاکڑتھے جبکہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرارحسین اور ماہر تعلیم طارق محمود نے سپورٹس ڈے کی تقریب میں شرکت کی
جعفر خان کاکڑنے اس موقع پرکہا کہ مثل مشہور ہے کہ صحت مند دماغ ایک صحت مند جسم میں ہی ہوتاہے،کھیل کی سرگرمیوں سے نئی نسل کی ذہنی و جسمانی آبیاری میں مدد مل سکتی ہے،نجی تعلیمی اداروں میں اس طرح کی سرگرمیاں نسل نو کے لیے معاون ثابت ہورہی ہیں۔
اس موقع پر ملک ابرارحسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ا نٹرنیشنل اسلامک سکول آف ایکسی لینس میں ہرسال سپورٹس ڈے منایا جاتاہے ادارے میں بچوں کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔کھیلوں کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرنیشنل اسلامک سکول آف ایکسی لینس میں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیاہے۔
سپورٹس ڈے کے انچارج عمران درانی نے اس موقع پر بتایاکہ سپورٹس ڈے کے موقع پر طلبا و طالبات نے سپل ریس، فوڈ ریس،میوزیکل چیئر،پی ٹی شو،کراٹے،فروگ ریس،بٹرفلائی ریس،کیٹ ریس،سپون ریس،کروکوڈول ریس،باسکٹ بال وغیرہ کے مقابلہ جات میں حصہ لیا ہے۔
سپورٹس ڈے کے نتائج کے مطابق سپون ریس میں ہشتم کی طالبہ میرب فاطمہ نے پہلی پوزیشن جبکہ نویں جماعت کی اقرا کائنات نے دوسری پوزیشن حاصل کی،میوزیکل چیئرمین میں پہلی پوزیشن کامل اسلام جبکہ دوسری پوزیشن مائزہ نے حاصل کی۔کروکوڈول ریس میں پہلی پوزیشن عبدالاحد اور ریحان جبکہ دوسری پوزیشن جماعت سوم کے انس اورعلی نے حاصل کی۔تھری سیکڈ ریس میں پہلی پوزیشن ایمان ضیا اور باتورہ نے جبکہ دوسری پوزیشن ثنا اور ماہ نور نے حاصل کی۔فروگ ریس میں پہلی پوزیشن بی بی فاطمہ اور دوسری پوزیشن خوشحال نے حاصل کی۔سپل ریس میں پہلی پوزیشن پریپ کے معاذ اور دوسری پوزیشن معز نے حاصل کی ۔علاوازیں ملک محمد مصطفی ،عنبر حسین، بلال خان،روشنی اقبال،اسماسعید،لائبہ ،عبدالرحمان،منزہ،آئزہ اور عادل اسلام نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔
تقریب کے موقع پر پی ٹی اور کراٹے ایونٹ میں شرکت کرنے والے تمام طلبا و طالبات میں میڈل تقسیم کیے گئے۔




