ن لیگ کی بااختیار بلدیاتی ایکٹ کے خلاف سازش ہائیکورٹ نے ناکام بنا دی۔عامر مغل

اسلام باد :سینئر رہنما تحریک انصاف عامر مغل نے کہا ہے کہ ن لیگ اور ایک نام نہاد مزدور لیڈر کی بلدیاتی الیکشن کے خلاف سازش اسلام باد ہائیکورٹ نے ناکام بنا دی۔ دراصل ن لیگ ایک بااختیار بلدیاتی ایکٹ اور آ ئندہ بلدیاتی الیکشن میں شکست سے خوفزدہ ہے۔اسد عمر، علی اعوان اور راجہ خرم نواز ایک بہترین اور بااختیار بلدیاتی ایکٹ کے تحت الیکشن کروانے جا رہے ہیں۔ جس میں CDAسمیت تمام ادارے مئیر کے ماتحت ہوں گے ۔ یہی وجہ ہے کہ ن لیگ اور نام نہاد مزدور لیڈر اس نئے قانون سے خوفزدہ ہیں۔ ہائیکورٹ نے ان کا سارا منصوبہ تباہ کرتے ہوے اس قانون کو ختم کرنے کے بجائے رڈینینس کو پارلیمینٹ سے منظور کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان دراصل ایک بااختیار بلدیاتی نظام لانا چاہتے ہیں جس میں مقامی لوگ خود اپنے اختیار اور وسائل استعمال کریں ا ور تمام ادارے مئیر کے نیچے کام کریں۔ ن لیگ ہمیشہ سے بلدیات کے خلاف رہی ہے یہی وجہ ہے کے پچھلا بلدیاتی انتخاب نواز شریف نے ایک لولے لنگڑے ایکٹ کے تحت کروایا تھا جس میں بلدیاتی نمائندوں کے پاس کوئی اختیار نہیں تھا اور سارے اختیار بیورو کریسی کے پاس تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ن لیگی چئیرمینوں نے ایک با اختیار بلدیاتی ایکٹ کے خلاف سازش کی جسے اسلام باد ہاء کورٹ نے ناکام بناتے ہوئے آ رڈینینس کو کالعدم قرار دینے سے انکار کر دیا اور گورنمنٹ کو آرڈینینس پارلیمینٹ سے منظور کروانے کی ہدائت جاری کی ہے۔