
اسلام آباد(رپورٹ ۔۔ قاضی بلال )پی پی اور ایم کیو ایم میں مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے کراچی اور سندھ کے دیگر حصوں میں ان کے دفاتر کی بندش پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا جسے دور کرنے کیلئے زرداری نے یقین دہانی کرائی ہے ۔ دونوں جماعتوں کا موقف تھا کہ سندھ اور شہری علاقوں میں مل کر کام کیا جائے تو پی ٹی آئی کا صفایا کیا جاسکتا ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان نے ملک کے وسیع ترمفاد میں مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان پی پی پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق دونوں جماعتوں نے مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنے کا فیصلہ ایم کیو ایم کے وفد کی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران کیا۔ترجمان نے کہا کہ پی پی پی اور ایم کیوایم کی قیادت کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا اور ملک کے وسیع تر مفاد میں ایک دوسرے سے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی اور ایم کیوایم نے تمام تر نکات سے بھی اتفاق کیا ہے۔ترجمان پی پی پی کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں زرداری ہاس میں ہوئی جہاں پی پی پی کی جانب سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا ناصر حسین شاہ، سعید غنی، شرجیل میمن، رخسانہ بنگش اور دیگر موجود بھی تھے۔ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم کے اعلی سطح کے وفد نے بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی
زرداری سے ملاقات کی۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات گزشتہ کئی دنوں سے جاری سیاسی ملاقاتوں کا تسلسل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت شہری سندھ کے مسائل پر ایم کیو ایم کا موقف سندھ کی حکمراں جماعت کے سامنے تمام تر حقائق کی روشنی میں رکھا گیا۔


