دو سے چار وزراء بھی شامل ہیں جو کسی بھی وقت خود کو ظاہر کر سکتے ہیں،آج ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈہر نے دعوی کیا ہے کہ حکمراں جماعت میں منحرف ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 45 تک پہنچ گئی ہے۔ 4 وزرا اس گروپ میں شامل ہونے والے تھے لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 ملتان سے منتخب ایم این اے احمد حسین ڈہر جو حکمراں جماعت کے 13 منحرف ارکان پارلیمنٹ میں سے ایک ہیں، نے آج نیوز کے ٹی وی شو روبارو ود شوکت پراچہ کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ انکشافات کیے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ کل 45 منحرف ارکان ہیں، میں ان سے ملا ہوں اور وہ کہتے ہیں کہ ان کی توہین کی گئی ہے تاہم پہلے یہ 35 تھے۔
انہوں نے کہا کہ تمام 45 ارکان نے مجھ سے اپنی مشکلات شیئر کر رہے تھے لیکن مجھے بتایا کہ وہ آخری وقت پر فیصلہ کریں گے۔
وزرا ء کے آنے کے بارے میں افواہوں پر انہوں نے کہا کہ "2 سے 4 وزرا تھے لیکن اب وہ کچھ وجوہات کی بنا پر پیچھے ہٹ کر پی ٹی آئی میں واپس آگئے ہیں۔انہوں نے امکا ن ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے کہ انہیں حکومت کی طرف سے دھمکی دی گئی ہو اور ان کی خامیوں سے خبردار کیا گیا ہو۔
منحرف رکن نے دعوی کیا کہ حکومت نے ان کے ہم خیال رہنماں کو 3 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کی پیشکش کی، انہیں پارٹی میں واپس آنے کو کہا ہے۔تاہم احمد حسین نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ایسی تمام رقم کو فوڈ سبسڈی پر موڑ دیں۔



