تہران میں ایران، چین اور پاکستان کے پارلیمانی دوستی گروپ کا اجلاس

اسلام آباد:ایران کے دارالحکومت تہران میں تہران میں ایران، چین اور پاکستان کے پارلیمانی دوستی گروپ کا اجلاس منعقد ر منعقد ہوا ۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے کے دارالحکومت تہران میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی موجودگی میں ایران، چین اور پاکستان کے پارلیمانی دوستی گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور چین کے باہمی تعلقات کو اسٹراٹیجک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے باہمی تعلقات مختلف شعبوں میں مضبوط اور مستحکم ہیں۔ اس اجلاس میں ایران ، چین اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات اور ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدی مارکیٹوں کے اقتصادی فوائد کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔