واپڈا ملازمین کو بھی عیدالاضحی پر بونس دیا جائے،الیکٹرک ورکرز یونین

اسلام آباد:آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے )کے ریجنل سیکریٹری عمران خان ،ریجنل جوائنٹ سیکرٹری گل نواز بنگش، سیکرٹری اکبر علی ،جوائنٹ سیکرٹری ملک ممریز ،انفارمیشن سیکرٹری راجہ عمران صفدر نے کہا ہے کہ ہمارے محنتی لائن سٹاف ہر وقت ملک کو روشن کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی ملازمین کی طرح ہمارے ملازمین کو بھی بونس دیا جائے۔ انہوں نے کہا ہم چیئرمین واپڈا ،چیئرمین بی او ڈی، چیف ایگزیکٹو آئیسکو سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں عیدالاضحی پر بونس دیا جائے۔