ملالہ 25 برس کی ہو گئیں، شوہر کی جانب سے محبتوں بھر پیغام

عصر ملک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اور ملالہ کی دلکش تصاویر بھی شیئر کیں


اسلام آباد:نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی سالگرہ کے موقع پر ان کے شوہر عصر ملک نے محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔
عصر ملک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ اور اپنی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے عصر ملک نے لکھا ہے کہ میری زندگی میں شامل سب سے زیادہ انٹرٹیننگ، سمجھدار اور خوبصورت شخصیت کو سالگرہ مبارک ہو۔عصر ملک نے یہ بھی لکھا ہے کہ آپ ہر اس جگہ کو روشن کرتی ہیں جہاں آپ جاتی ہیں اور مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں انہیں قریب سے دیکھتا ہوں۔
واضح رہے کہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے 12 جولائی کو اپنی 25 ویں سالگرہ منائی تھی۔
یہ ملالہ کی شوہر کیساتھ پہلی عید ہے
یاد رہے کہ گزشتہ برس ملالہ یوسف زئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نکاح کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلِ خانہ کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وضاحت غیر تسلی بخش قرار، الیکشن کمیشن نے زوار حسین کی جرمانہ عائد کر دیا

زوار حسین نے انتخابی مہم میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو کو مدعو کیا تھا،الیکشن کمیشن
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پنجاب کے حلقے پی پی 224 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار زوار حسین کی وضاحت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کر دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار زوار حسین نے انتخابی مہم میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو کو مدعو کیا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر لودھراں نے 12جولائی کو امیدوار کی وضاحت ریکارڈ کی تھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وضاحت غیر تسلی بخش ہونے پر 40 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملتان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے امیدوار کو نوٹس جاری کیا تھا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملتان کے حلقے پی پی 217 سے تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار زاہد حمید گجر کو ریلی نکالنے پر نوٹس جاری کیا گیا۔