
اسلام آباد:کسی بھی انسان کے دانت یا داڑھ میں درد کسی بھی وقت ہو سکتا ہے ، خاص طور پر رات کو اچانک ہونے والا یہ درد انسان کو بے چین کر دیتا ہے ۔
اس میں عمر اور جنس کی کوئی تفریق نہیں بعض اوقات یہ درد قابل برداشت ہوتے ہیں لیکن درد حد سے بڑھ جائے تو لوگوں کے معمولات زندگی درہم برہم ہوجاتے ہیں۔
ویسے تو دانتوں یا داڑھوں کی کسی تکلیف کے ظاہر ہوتے ہی کسی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تاہم کچھ ایسے آسان گھریلو ٹوٹکے بھی ہیں جن کو آزما کر آپ اس اذیت سے نجات یا تکلیف میں کمی پاسکتے ہیں۔
دانت کے درد کا قدرتی گھریلو علاج
ناریل کا تیل، لونگ کا پائوڈر
دانت کے درد کے فوری علاج کے لئے ناریل کا تیل اور لونگ کا پائوڈر اہم ہے ۔ لونگ کے پاڈر اور ناریل کے تیل کو مکس کریں۔ اب اسے متاثرہ جگہ پر لگائیں، دن میں تین بار استعمال کریں۔ کیسا بھی درد ہو جاتا رہے گا۔
لونگ یا لونگ کا تیل
لونگ کو صدیوں سے دانتوں کے درد کے علاج کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ یہ قدرتی طور پر جراثیم کش مصالحہ ہے، لونگ کے سفوف کی معمولی مقدار کا متاثرہ دانت پر استعمال یا لونگ کو ہی چبانا اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ لونگ کا تیل (2 قطرے) متاثرہ حصے پر لگانے سے بھی ایک منٹ میں آرام آسکتا ہے۔
نمک ملے پانی سے کلیاں
ایک چائے کا چمچ نمک گرم پانی کے ایک کپ میں گھول کر درد ختم کرنے والا ماتھ واش بنالیں جو تکلیف کا باعث بننے والے کچرے کو صاف کرکے سوجن میں کمی لانے میں مدد دے گا۔ اس نمک ملے پانی کو منہ میں بھر کر تیس سیکنڈ اچھی طرح ہلائین اور پھر تھوک دیں۔ اس عمل کو اس وقت تک دوہرائیں جب تک ضرورت محسوس ہو یا درد میں کمی نہ آجائے۔
دار چینی
ایک چائے کا چمچ دار چینی پاڈر اور 5 چائے کے چمچ شہد کو مکس کریں، اس پیسٹ کو متاثرہ حصے پر لگائیں جو درد میں کمی لائے گا، یہ عمل دن میں دو سے تین بار یا اس وقت تک دہرائیں جب تک درد ختم نہ ہوجائے۔


