کامسٹیک کی پانچ کروڑ روپے کی سائنسی تحقیقی منصوبوں کی فنڈنگ

اسلام آباد: او آئی سی کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی اور تکنیکی تعاون کامسٹیک، اسلام آباد اور انٹرنیشنل فانڈیشن فار سائنس ، اسٹاک ہوم، سویڈن نے او آئی سی کیبارہ رکن ممالک بنگلہ دیش، بینن، برکینا فاسو، کیمرون، مالی، مراکش، نائجر، نائیجیریا، پاکستان، ٹوگو، تیونس، اور یوگنڈا سے سیشن 2022 کے لیے اٹھارہ تحقیقی منصوبوں کی مالی معاونت کی۔
ان منصوبوں کا تعلق فوڈ سائنسز، حیاتیاتی علوم، ماحولیاتی سائنسز، زرعی سائنسز، نیچرل سائنسز، بائیو میڈیکل سائنسز، فزیکل سائنسز، جینیٹک انجینئرنگ، اور ہیلتھ سائنسز کے علوم سے ہے۔
اس سیشن میں دی گئی پراجیکٹ فنڈنگ دس ہزار امریکی ڈالر سے لے کر پندرہ ہزارتک ہر پروجیکٹ کے لئے ہے۔ اس سال اس پروگرام کے تحت دو پاکستانی سائنسدانوں کو اپنے تحقیقی منصوبوں کے لئے ساٹھ لاکھ روپے سے زاہد کی گرانٹ ملی ہے۔
کامسٹیک اور آئی ایف ایس نے فروری 1998 میں حیاتیاتی وسائل کے انتظام، استعمال اور تحفظ سے متعلق سائنسز میں متعلقہ اور اعلی معیار کی تحقیق کرنے کے لیے ترقی پذیر ممالک جو او آئی سی کے رکن ہیں میں صلاحیت کو مضبوط کرنے کے لیے ایک باہمی تعاون پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ اس پروگرام کو کامسٹیک اور آئی ایف ایس کی طرف سے برابر حصوں میں مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔