کراچی، ڈاکٹر بیربل قتل کیس: اسسٹنٹ قر العین کو حراست میں لے لیا گیا

زخمی اسٹنٹ کا بیان مشکوک ،قر العین قتل کے وقت ڈاکٹر بیربل کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی تھیں

کراچی : ماہرامراض چشم ،سماجی ورکر سابق ڈائریکٹر ہیلتھ کے ایم سی اینڈ پبلک ہیلتھ ڈاکٹر بیربل گنانی کے قتل کی تحقیقات میں ان کی اسسٹنٹ قر العین کو قتل کے شبہ میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ قرالعین کو پولیس حکام نے باقاعدہ حراست میں لے لیا ہے۔ قر العین کو پولیس حراست میں گارڈن تھانے منتقل کیا گیا ہے۔
گارڈن پولیس اسٹیشن میں ڈاکٹر بیربل کے قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا مقدمے کے متن میں قر العین پر مقتول ڈاکٹر کے بھائی نے قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا۔
پولیس ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے قر العین کو آج رات وومن تھانے صدر میں زیر حراست رکھا جائے گا۔ڈاکٹر بیربل کے قتل کے حوالے سے تحیقاتی اور تفتشی حکام باریک بینی سے تفتشی کر رہے ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تفتشی حکام کی جانب سے کراچی کے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے ہے۔