عمران خان نیازی اور ثاقب نثار اس سازش کے اہم اور بدترین کردار ہیں، پریس کانفرنس

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما اور وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سی پیک کو روک کر پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی سازش کی گئی، ذاتی مفاد کیلئے ہنتے بستے پاکستان کا بیڑہ غرق کیا گیا، عمران خان نیازی اور ثاقب نثار اس سازش کے اہم اور بدترین کردار ہیں، پاکستان کی ترقی اور بہتری کیلئے ثاقب نثار کو جیل کے اندر ہونا چاہیئے، نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، پارلیمنٹ اور قانون کی حکمرانی ثاقب نثار اور فیض حمید جیسے کرداروں کو جیل میں ڈالنے سے ثابت ہوگی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ معاشی حالات کے زمہ دار ثاقب نثار اور اسکے ساتھی ہیں،ثاقب نثار آصف سعید کھوسہ جیسے چند ججز اور عمران خان نیازی اس سازش کے گندے کردار ہیں،سازش میں بدکردار عمران نیاز کو مسیحا بنا کر پیش کیا گیا،سازش کے تحت ملک میں افراتفری اور فساد برپا کیا گیا،ایک اکثریتی جماعت اور اسکے سربراہ نواز شریف کو نشانہ بنایا گیا اور ایک منتخب وزیراعظم کو نا اہل قرار دیا گیا، وقت آگیا ہے کہ اعتراف کیا جائے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو گھنانی سازش سے ڈی ریل کیا گیا، ذاتی مفاد کیلئے ہنستے بستے پاکستان کا بیڑا غرق کیا گیا، سازش کا برترین کردار ثاقب نثار بے نقاب ہو گیا ہے جو کہ ڈیم کے نام پر بھی قوم کے اربوں روپے کھا گیا، ثاقب نثار، فیض حمید، گلزار اور آصف سعید ناقابل معافی لوگ ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی قوم کا لوٹا ہوا پیسہ ان سے واپس لیا جائے اور دیگر سکینڈلز کی بھی تحقیقات کی جائیں، عمران نیازی اپنے اقتدار کیلئے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے گیا،بدکردار عمران خان بالٹی میں منہ چھپاتا پھر رہا ہے، اقتدار گیا تو پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی، چند ججز نے ڈکٹیشن لیکر نواز شریف کو نااہل کیا اور انکے خاندان کو نشانہ بنایا، سی پیک اور بجلی بحران پر قابو پانا نواز شریف کا قصور تھا، کہاں دوہزار سترہ اور کہاں دو ہزار بائیس کا پاکستان، اس گند کو صاف کرتے ہوئے ایک سال ہو گیا ہے، مسلم لیگ ن ملک کیلئے اور کتنی قربانیاں دے، نواز شریف کے روشنیوں کے پاکستان کو خانہ جنگی کہ طرف دھکیل دیا۔ اللہ تعالی نے نواز شریف کو سرخرو کیا،نواز شریف نے جو زیادتیاں کی گئیں اس پر نواز شریف سے معافی مانگیں،ثاقب نثار اور فیض حمید کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوئی، کیا پاکستان کا آئین بارودی شخص کا اجازت دیتا ہے کہ سیاست میں مداخلت کرے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار کی مراعات بند کی جائیں جو ملکی مفاد کو پس پشت ڈال کر خود اربوں کے مالک بن گئے، ثاقب نثار کا سکینڈل سامنے ایا،جج ارشد ملک کے بیان کی تحقیقات نہیں کی گئی،کسی کو بلین ٹری سونامی اور بی ارٹی کے سکینڈل نظر نہیں آتے، دوسری طرف بدکردار عمران نیازی کو جاری نوٹس کالعدم قرار دیئے جا رہے ہیں جبکہ ہماری دفعہ نوے نوے دن کیلئے جیل میں ڈالا جاتا رہا ہے،ثاقب نثار نے بدکرداروں کو تحفظ دیا، ثاقب نثار اور اسکے بیٹے کو گرفتار کیا جائے۔یہ قومی مجرم ہیں،وزیراعظم اور پارلیمنٹ سے مطالبہ کرتا ہوں ثاقب نثار کے خلاف آرٹیکل چھ کا مقدمہ چلایا جائے، تمام ججز کو جیلوں میں ڈال کر ٹرائل کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔




