صوبائی سیکرٹری اسلام آباد بوائے اسکاٹس ایسوسی ایشن شاہد سلیم کی قیادت میں وفد کی ڈی جی ،سی جی آئی پروفیسر محمد عامر سے انکے دفتر میں ملاقات

اسلام آباد :صوبائی سیکرٹری اسلام آباد بوائے اسکاٹس ایسوسی ایشن شاہد سلیم کی قیادت میں وفد نے ڈی جی ،سی جی آئی پروفیسر محمد عامر سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں شاہد سلیم نے انکو اسلام آباد بوائے اسکاٹس ایسوسی ایشن میں طلبا کی رجسٹریشن،عمر کے لحاظ سے انکے بیجز کی ریکنگ ،قومی اور بین الاقوامی سرگرمیوں ،حکومتی فنڈز و دیگر سرگرمیوں کی تفصیلات پر بریفنگ دی۔
ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹوشنز پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ حکومت بوائے اسکاٹس ایسوسی ایشن کو فنڈز دے۔فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے انتہائی اہم پروجیکٹ نظر انداز ہو رہا۔ہمارے ادارے مشاورت کے بعد بوائے سکاوٹس کی رکنیت لیں گے۔ملاقات میں سی ای او اسلام آباد کیرئیر کالجز پرائیویٹ لمیٹڈ جاوید انتظار، لیڈر ٹرینر ( D.So) محمد عارف ہاشمی،اسکاوٹ لیڈر ( A.So) ثمر احمد شامل تھے۔دریں اثنا وفد کو کالج آڈیٹوریم میں سرگرمیوں کے انعقاد کی اجازت دے دی گئی ۔