اسلام آباد :سی ڈی اے آفیسرزایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمت اللہ مسعودکی والدہ رضائے الہی سے وفات پاگئیں،اسی سلسلے میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی آفس میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین،صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،حاجی محمد صابر،سردار محمد آصف،علی اصغرمانی بٹ،مرزاسعید اختر،چوہدری زاہد احمد،محمد سرفراز ملک،زاہد حسین بھٹی،سلیم بھٹی،صفدرعباسی،چوہدری شہزاد،ملک محمدعمران،ملک اسلم سمیت سی بی اے کمیٹیوں کے نمائندگان اور سی ڈی اے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر چوہدری محمد یسین و دیگر عہدیداران نے مرحومہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Related Posts

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کے لئے پہلی بین الحکومتی عالمی تنظیم کے قیام کا اعلان
- Rizwan Malik
- July 23, 2026
- 0
چین قازقستان، لاؤس، پاکستان، روس اور انڈونیشیا سمیت 29 ممالک کے نمائندوں نے معاہدے پر دستخط کئے یہ مصنوعی ذہانت کی ترقی کی تاریخ میں […]

فیض حمید چلے گئے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر کر دیاگیا وزیراعظم نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
- Rizwan Malik
- October 26, 2021
- 0
اسلام آبا(خصوصی رپورٹ) وزیراعظم ہائوس سے انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی)کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) کے طور پر لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی تعنیاتی کا […]

واپڈا ملازمین کو بھی عیدالاضحی پر بونس دیا جائے،الیکٹرک ورکرز یونین
- Rizwan Malik
- July 8, 2022
- 0
اسلام آباد:آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے )کے ریجنل سیکریٹری عمران خان ،ریجنل جوائنٹ سیکرٹری گل نواز بنگش، سیکرٹری اکبر علی […]
