اعلی سطحی غیر ملکی دورے کے حفاظتی اقدامات پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اسلام آباد پولیس کو شاباش

بغداد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سرکاری دورے پر عراق پہنچ گئے ہیں عراق کے وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری، عراق میں پاکستان کے سفیراحمد امجد علی اور پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے ایئرپورٹ پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا استقبال کیا،علما کرام کا وفد بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ ہے،اپنے دورے کے دوران وزیر داخلہ عراقی صدر، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے بھی ملاقات کریں گے
قبل ازیں عراق روانگی سے قبل وزیرداخلہ نے ملک میں اعلی سطحی غیر ملکی دورے کے حفاظتی اقدامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اسلام آباد پولیس کو شاباش دی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ 15 ماہ میں اسلام آباد پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون سے دارالحکومت اور پورے ملک کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔



