
اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف اور بورڈ کے افسران نے گزشتہ روز سابق چئیرمین کرکٹ بورڈ اعجاز بٹ اور عالمگیر ترین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور دونوں کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
ذکا اشرف نے عالمگیر ترین کے بڑے بھائی جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور ان سے عالمگیر ترین کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے ملتان سلطانز کے ذریعے کھیل کی ترقی کے ضمن میں عالمگیر ترین کی انتھک کوششوں کو بھی سراہا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیرمین اعجازبٹ کی رہائش گاہ پر ان کی فیملی سے گفتگو میں ذکا اشرف نے مرحوم کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اعجاز بٹ کی کرکٹر اور ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


