نتیجہ 100 فیصد رہا،60 میں سے 20 طلباء نے A+ گریڈ حاصل کیا باقی تمام نے بھی اے گریڈ حاصل کیا
اسلام آباد:مثالی پبلک بوائز ہائر سکینڈری سکول نیومری پتریاٹہ نے میٹرک کے امتحانات میں شاندار نتائج ک روایت برقرار رکھی ہے ۔حال ہی میں ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں سکول کا نتیجہ 100 فیصد رہا ۔سکول ہذا کے کل ساٹھ طلباء نے امتحانات میں حصہ لیا جس میں سے تمام طلباء اے گریڈ میں پاس ہوا۔60 میں سے 20 طلباء نے اے پلس گریڈ حاصل کیا جبکہ باقی طلباء نے اے گریڈ حاصل کیا۔
اس طرح مثالی پبلک سکول نے ماضی کی شاندار روایت کا برقرار رکھتے ہوئے 100 فیصد نتیجہ دیا کوئی طالبعلم بھی فیل نہیں ہوابلکہ سب سے اے گریڈ حاصل کیا۔



