
اسلام آباد :انٹر ڈویژن نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ گریڈ ون میں دفاعی چیمپین فیصل آباد، اسلام آباد اور پشاور ڈویژن نے پول راونڈ میں مسلسل دوسرا میچ جیت کر سیمی فانلز کیلے کوالیفای کرلیا۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری چیمپین شپ کے دوسرے روز پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈر (ر) افتخار منصور، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور چیمپین شپ آرگنازنگ سیکرٹری اوج ظہور، ہیڈ کوچ ملک ریاض ، اعظم ڈار سمیت بڑی تعداد میں شاقین بھی موجود تھے۔ چیمپین شپ کے دوسرے راونڈ میں دفاعی چیمپین فیصل آباد نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہویرانا بلاول کے 19اور حنان خان کے 15پوانٹس کی بدولت گوجرانوالہ ڈویژن کو 42کے مقابلے میں 59پوانٹس سے شکست دی. اسلام آباد نے راولپنڈی ڈویژن کو 54پواٹس کے مقابلے میں 66پوانٹس سے شکست دیتے ہوے سیمی فانل کیلے کوالیفای کیا۔ اسلام آباد کی کامیابی میں اشراب بٹ کے19 اور بختاور تیمور کے 10پوانٹس نے اہم کردار ادا کیا۔ تیسرے میچ میں پشاورڈویژن نے کراچی کیخلاف 63-77پوانٹس سے کامیابی حاصل کی ۔ پشاور کی طرف سے محمد بلال 24، عبدالوہاب 21پوانٹس سکور کے جبکہ لاہور ڈویژن نے اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت ہزارہ ڈویژن کو یکطرفہ مقابلے میں 32-76پوانٹس سے شکست دی۔


