اس قدر رعائت اور سہولت ملنے کے باوجود مولانا الیکشن میں جانے سے کترا رہے ہیں

کوئٹہ: پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنمائ اور بزرگ سیاستدان محمود خان اچکزئی پشین بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 265 سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔تاہم اس قدر وسیع سہولت کے باوجود مولانا فضل الرحمان آٹھ فروری کے انتخابات کے حق میں نہیں ہیں اور چاہتے ہیں کہ عام انتخابات ملتوی ہو جائیں جبکہ تک کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال تسلی بخش نہیں ہو جاتی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے سلسلے میں آج امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا روز ہے۔اسی سلسلے میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے قومی اسمبلی کے حلقے کے لیے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔
پی کے میپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے این اے 265 سے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں، محمود خان نے مولانا فضل الرحمان کے حق میں دستبردار ہوتے ہوئے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیے ہیں۔



