رسجا تقریب: شہریار خان، گیبریل ڈی سوزا کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

صحافتی شعبے میں 30سالہ شاندار خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد ، پرویز شوکت، خاور حیات کیلے قاتحہ خوانی

اسلام آباد :راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوے صحافتی شعبے میں 30سالہ شاندار خدمات کے اعتراف میں سینر صحافی شہریار خان اور گیبریل ڈی سوزا کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونیوالی تقریب میں صدر رسجا افضل جاوید، سیکرٹری جنرل ناصر نقوی،سیکرٹری فنانس سہیل راجہ ، سینر صحافیوں عبد المحی شاہ، فہیم انور خان، ارسلان شیرازی، ذوالفقار بیگ سمیت سپورٹس جرنلسٹوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
تقریب میں سابق صدر نیشنل پریس کلب شہریار خان اور سنئیر جرنلسٹ گیبریل ڈی سوزا کے تیس سالہ صحافتی کیریر مکمل ہونے پر انہیں بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ ایسوسی ایشن کی جانب سے انہیں خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوے سینر صحافی عبدالمحی شاہ نے شہریار خان اور گیبریل ڈی سوزا کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے،نوجوان صحافیوں پر زور دیا کہ وہ اس نوبل پیشے میں اپنا نام بنانے کے لیے سخت محنت کریں۔ رسجا کے صدر افضل جاوید ،سیکرٹری جنرل ناصر نقوی اور سینر صحافی فہیم انور خان نے کہا کہ رسجاکے بانی عبد المحی شاہ نے ہمیشہ سپورٹس جرنلزم میں سینئرز کی خدمات کو سراہنے سمیت نئے آنے والوں کو صحافت کا فن سیکھانے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
اس موقع پر صدر رسجا نے نوجوان اسپورٹس صحافیوں کے لیے ایک ورکشاپ منعقد کرنے کا اعلان کیا جہاں انہیں کھیلوں کی کوریج اور ڈرافٹنگ سٹوریز پر لیکچرز دیے جائیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوے سابق صدر نیشنل پریس کلب شہریار خان نے صحافتی شعبے میں اپنی اور گیبریل ڈی سوزا کی خدمات کے اعتراف می پروقار تقریب کے انعقاد کرنے پر رسجا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تیس سال پہلے جب ہم نے اپنا کیرئیر شروع کیا تو فہیم انور خان اور محی شاہ نے ہماری راہنمائی کی۔ ہم نوجوانوں کی ہر اس صلاحیت میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں جو انہیں فعال صحافت کے بارے میں بہتر معلومات حاصل کرنے میں مدد دے سکے۔ قبل ازیں رسجا سیکرٹری جنرل ناصر نقوی نے سینئر صحافی پرویز شوکت اورپاکستان ٹینس فیڈریشن کے سینر ناب صدر خاور حیات کے انتقال پر ایسوسی ایشن کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔