پاکستانی شائقین کیلئے خوشخبری، طویل عرصے بعد تین ملکی کرکٹ سیریز کا انعقاد

تین ملکی کرکٹ سیریز کے بعد اسی سال چیمپئنز ٹرافی جیسا بڑا ایونٹ بھی پاکستان میں ہو گا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی شائقین کے لئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ آئندہ سال ملک کے اندر ایک طویل عرصے بعد ملک میں تین ملکی کرکٹ سیریز کا انعقاد ہورہا ہے۔ تین ملکی سیریز آئندہ سال
سال فروری میں ہوگی جس میں پاکستان کے علاوہ جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی دئبی میں جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کے چئیرمین لاسن نیڈوو اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈکے چیئرمین راجر ٹوس سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں پاکستان میں فروری میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کوحتمی شکل دی گئی ، مہمان ٹیمیں جنوری کے آخرمیں پاکستان آئیں گی۔
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کئی سال بعد تین ملکی سیریزمنعقد ہو گی۔ایونٹ کیلیے وہ جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے سربراہوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی کوششوں سے ہی چیمپئنز ٹرافی بھی آئی سی سی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
یاد رہے کہ اسی سال چیمپئنز ٹرافی جیسا بڑا ایونٹ بھی پاکستان میں ہو گا۔