
اسلام آباد:یوم پاکستان پر اسلام آباد کیرئیر کالج میں منعقدہ تقریب میں تقریری اور ملی نغموں کا انعقاد کیا گیا. مقابلوں میں پہلی دوسری تیسری پوزیشن لینے والے طلبا کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ چئیرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے یوم پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان تعلیم یافتہ پاکستان کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے۔ کیرئیر کالج کا محور اور مقصد قومی مفاد ہے۔ ہماری سوچ اور نظریہ ملک کے لئے محنتی اور ایماندار قیادت تیار کر کے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے۔ یوم پاکستان کے تقریری اور ملی نغموں کے مقابلے میں حصہ لینے والے طلبا اور انکی رمضان کے مہینے میں تقریب میں شرکت کو یقینی بنانے والے والدین کو سلام پیش کرتا ہوں ۔
ڈائرئکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ پاکستان آزادی کے باوجود تاحال غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔ جس میں معاشی، سیاسی، تعلیمی اور جمعوری غلامی کی زنجیری شامل ہیں ۔ جسکی وجہ سے جذبابیت کا عنصر ہماری روش اور مزاج پر حاوی آکر منفی رویہ بڑھا رہا ہے۔ کیرئیر کالجز معاشرے سے منفی رویوں کو مثبت رویوں میں تبدیل کر Rational Thinking یعنی معقول سوچ پیدا کریں گے۔ معقول سوچ کی بنیاد منطق اور دلیل ہوتی ہے۔ جس سے ملک و معاشرے میں محنتی اور ایماندار قیادت تیار ہوگی۔
تقریب میں پرائمری اور مڈل کے طلبہ و طالبات نے یوم پاکستان کے موضوع پر تقاریر کیں اور ملی نغمے پیش کئے۔ تقریب میں طلبا نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے اور ہاتھوں میں قومی پرچم بھی لہرائے۔ بعد ازاں جاوید انتظار، پروفیسر محمد عامر ، ڈپٹی ڈائریکٹر سالم العزام نے پوزیشن لینے والے طلبہ میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔ آخر میں پوزیشن ہولڈرز نے انتظامیہ اور اساتذہ کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائے۔
یوم پاکستان تعلیم یافتہ پاکستان کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے،جاوید انتظار


