ٹورنامنٹ 3×3فارمیٹ کے فروغ کیلے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اوج ظہور

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل پاکستان رمضان کپ 3×3 باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز اسلام آباد میں ہوگیا ہے۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اوج ظہور کے مطابق ایونٹ میں مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کے بھی مقابلے ہونگے جس میں بڑی تعداد میں ملک بھر سے باسکٹ بال پلیرز ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی سرپرستی میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں مینز ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ میں آرمی، واپڈا، نیوی، پولیس سمیت 12ٹیمیں مدمقابل ہونگی جبکہ کلب ٹورنامنٹ میں 48 اور وویمنز ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں ایکشن میں دکھای دیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ باسکٹ بال فیڈریشن ملک میں 3×3گیم کے فروغ کیلے اقدامات کر رہی ہے۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلے تمام انتظامات مکمل کر لے گے ہیں اور یہ ٹورنامنٹ 3×3باسکٹ بال فارمیٹ کے فروغ کیلے اہم سنگ میل ثابت ہوگا.


