کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز سکور انٹری ٹیسٹ تیاری کلاسز 17 مئی سے شروع ہونگی


اسلام آباد:کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز سکور انٹری ٹیسٹ تیاری کلاسز 17 مئی سے شروع ہونگی۔ دو دن ڈیمو کلاسز کے بعد 19 مئی کو سکور ٹیلنٹ ہنٹ سکالرشپ ٹیسٹ ہوگا۔ جس میں ہزاروں روپے کیش انعامات اور فیس سکالرشپ دیں گے۔20 مئی سے ریگولر کلاسز شروع ہونگی۔ جون کے پہلے ہفتے میں سکور انٹری ٹیسٹ ورچوئل اکیڈمی شروع ہو جائے گی۔ ملک کے دور دراز کے علاقوں کے لئے ہاسٹل کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ مارکیٹ کے مقابلے میں انٹری ٹیسٹ کی فیس چالیس سے پچاس فیصد کم رکھی جائے گی۔ورچوئل اکیڈمی کی فیس صرف 17000 روپے رکھی جائے گی۔ یہ فیصلے ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر کی زیر صدارت انتظامیہ اور اساتذہ کے پالیسی ساز مشاورتی اجلاس میں کئے گئے۔