لاہور:-
نورالعارفین.
پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 147 نئی گاڑیاں خرید لیں.
پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 147 نئی گاڑیاں خرید لی ہیں ، گاڑیاں تین ہزار سی سی ڈیزل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 147 نئی گاڑیاں خرید لی ہیں ، گاڑیاں تین ہزار سی سی ڈیزل ہیں۔ تمام گاڑیاں مجموعی طور پر 65 کروڑ 87 لاکھ روپے سے خریدی گئی ہیں ، نئی خریدی گئی گاڑیون میں ٹویوٹا ، ہائی لیکس ، ڈبل کیبن شامل ہیں۔ تمام گاڑیاں اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ ڈیوٹی کے لیے دی جائیں گی ۔


