ایل ڈی اےآپریشن, گلبرگ میں بڑوں کو چھوڑ کر غریبوں کو رگڑا

لاہور…نورالعارفین

ایل ڈی اے کا ایم ایم عالم روڈ گلبرگ میں آپریشن

ایل ڈی اے کا گلبرگ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن دوغلے پن کا شکار من پسند فوڈ چینز اور پلازوں کو چھوڑ کر چھوٹی دوکانوں اور پلازوں کے سامنے بنے ریمپز اورتھڑوں کو مسمار کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بڑے آپریشن کا دکھاوہ کر کے خانہ پوری کیسے کرنی ہے یہ کوئی ایل ڈی اے حکام سے سیکھے۔سٹیٹ ،ٹاؤن پلاننگ اور انفورسمنٹ برانچ کی جانب سے گلبرگ کے علاقے خورشید محمود قصوری روڈ پر آپریشن کیا گیا۔
حکام نے سڑک کے دونوں جانب سرکاری اراضی پر پلازوں،فوڈ چینز اور شاپنگ مالز کے سامنے ریمپز کو توڑ دیا۔ قانون سب کے لیے برابر ہوتاہےلیکن ایل ڈی اے حکام نے تو اس قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے من پسند پلازوں اور فوڈ چینز کے ریمپز کو چھوڑ دیا۔ایل ڈی اے کا عملہ بغیر کوئی کارروائی کئے ان پلازوں کے سامنے سے گزر گیا۔ آپریشن ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عائشہ،دپٹی ڈائریکٹر فہد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکندر کی سربراہی میں کیا گیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایل ڈی اے افسران کےخلاف نوٹس لینا چاہیے۔